لاکھوں کے ڈاکے ،شہری نقدی ،زیورات ، سامان سے محروم

لاکھوں کے ڈاکے ،شہری نقدی ،زیورات ، سامان سے محروم

لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا ۔

نصیر آباد میں ڈاکو یعقوب سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں فیصل سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ندیم علی سے 6 لاکھ 35 ہزار روپے و موبائل فون،  مصطفی ٹائون میں عدنان سے 3 لاکھ اور موبائل فون، راوی روڈ سے جمیل سے 1 لاکھ اور موبائل فون، مانگا منڈی میں اکرم سے 5 لاکھ نقدی اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں رضوان سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیفنس، مانگا منڈی، مصطفی ٹائون، ہنجروال، جوہر ٹائون، جنوبی چھائونی سے کاریں اور نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈا، مصطفی آباد، راوی روڈ، ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں