ہم سیاسی لوگ ، اقتدار میں آکر پی ٹی آئی سے بات کریں گے:سعد رفیق

ہم سیاسی لوگ ، اقتدار میں آکر پی ٹی آئی  سے بات کریں گے:سعد رفیق

تلہ گنگ (مانیٹرنگ ڈٰیسک)رہنما مسلم لیگ (ن)خواجہ سعد رفیق نے کہاہے نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، 21 اکتوبر نواز شریف کی واپسی نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ۔

تلہ گنگ کے ڈیرہ سلطان پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے استقبال کیلئے لاکھوں لوگ موجود ہونے چاہئیں، استقبال سے دنیا کو پتہ چلے نواز شریف ہی پاکستان کا لیڈر ہے ۔ انہوں نے کہا 2018 سے پہلے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، تجربہ کیوں کیا گیا؟ دھرنا دینے والے اور لانے والے سب بے نقاب ہوچکے ہیں۔سعد رفیق نے کہا ملک کے حالات بہت خراب ہیں، 16ماہ کی حکومت میں ہمیں پتہ چلا، چند سالوں میں پاکستان سے کھلواڑ کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہم سیاسی لوگ ہیں اقتدار میں آکر پی ٹی آئی سے بات کریں گے ، ہم بدلے کی بات نہیں کرتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں