افغان ٹرانزٹ ٹریڈ:73اشیاپر10فیصدپراسیسنگ فیس عائد

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ:73اشیاپر10فیصدپراسیسنگ فیس عائد

اسلام آبا(خبرنگارخصوصی)نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستان کے راستے افغانستان کیلئے درآمد کی جانے والی 73 اشیا پر10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کردی۔

ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے اجرا سے پہلے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی اشیا کی گڈز ڈیکلیریشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔  ایس آر او کے مطابق جن اشیا پر 10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کی گئی ہے ان میں10اقسام کی سویٹس اور چاکلیٹس ، 21اقسام کے چمڑے اور کینوس کے جوتے ،9اقسام کے کمبل، بیڈ شیٹس اور دیگر ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات اور 33اقسام کی ملبوسات شامل ہیں۔ 10 فیصد پراسیسنگ فیس درآمدی اشیا کی مالیت کے مطابق عائد کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں