الیکشن کمیشن جلد انتخابات کرائے

 الیکشن کمیشن جلد انتخابات کرائے

اسلام آباد(آئی این پی،اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری توسیع کی خواہش نہیں، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کرائے۔۔۔

 یورپ کا پاکستان کے ساتھ موازنہ نہیں ہو سکتا، خواہش ہے افغانستان سے آنے والے ویزا لیں، کوشش کریں گے پاک افغان سرحدکو قانونی بنائیں۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکہ دنیا کے کسی کونے چلے جائیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے کاغذات دیکھے جاتے ہیں، ہم تجارت کو روک نہیں رہے بلکہ معاونت کریں گے ۔ کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جو مرضی آئے جہاں مرضی کاروبار کرے اور چلا جائے ، ایسا طریقہ کار بنائیں گے جس سے ریاست کا کم نقصان ہو۔ ہم چاہتے ہیں جلد از جلد انتخابات ہوں اور ایوان مکمل ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں