مسئلہ فلسطین،کشمیر ہماری اساس

مسئلہ فلسطین،کشمیر ہماری اساس

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں۔۔۔

 مسئلہ فلسطین اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اہل فلسطین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ہماری اساس ہیں ان سے روگردانی ممکن ہی نہیں۔ پاکستان دشمن قوتیں چاہتی ہیں کسی طرح سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے آرمی چیف کے ساتھ علماو مشائخ کی حالیہ ملاقات کے بارے میں کہا کہ یہ ملاقات بہت مفید اورکامیاب رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں