ایم ایل ون اولین ترجیح:شاہداشرف تارڑ،چینی سفیرکی ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر،نامہ نگار)نگران وفاقی وزیر مواصلات، ریلوے اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔
اس دوران ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد اشرف تارڑنے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، نگران وفاقی وزیر نے ایم ایل ون منصوبے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے سیاسی عزم کا اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے تعاون اور ترقی میں ایم ایل ون کے اہم کردار پر زور دیا۔ ملاقات میں ایم ایل ون کے نفاذ کو تیز کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔شاہد اشرف تارڑ نے چینی سفیر کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔