ایل پی جی کی درآمدات میں 6 فیصد کمی ریکارڈ

لاہور(این این آئی)ایل پی جی کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران ایل پی جی کی درآمدات پر 203 ملین ڈالر زکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے ۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 216 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔رواں سال گزشتہ ماہ اکتوبرکے دوران ایل پی جی کی درآمدات پر 63 ملین ڈالر خرچ ہوئے جوسال 2022 کیماہ اکتوبر کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 64 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔