اکتوبر میں 12کروڑ 68لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی:سٹیٹ بینک

اکتوبر میں 12کروڑ 68لاکھ ڈالر کی  بیرونی سرمایہ کاری ہوئی:سٹیٹ بینک

اسلام آباد(این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔

سٹیٹ بینک  کے اعلامیہ کے مطابق ملک میں اکتوبر میں 12کروڑ 68لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 12.38کروڑ ڈالر جبکہ اس عرصے میں سرکاری شعبے میں 29لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں 53کروڑ 88لاکھ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جولائی سے اکتوبر کے دوران نجی شعبے میں53.56لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اس عرصے کے دوران نجی شعبے میں 4ماہ میں 52.47کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں