لاکھوں کی وارداتیں، ڈاکوؤں کی مزاحمت پر فائرنگ، شہری زخمی

لاہور(سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا گیا۔۔۔
جبکہ اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کر دیا ادھر کوٹ لکھپت کے علا قہ میں 2ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر برکی کے علاقے میں ناصر سے 3 لاکھ مالیتی نقدی و موبائل اور دیگر سامان،مانگا منڈی میں جمال سے 3 لاکھ 35ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ،شاہدرہ میں الیاس سے 3 لاکھ 50 ہزار ، کوٹ لکھپت میں طیب سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے ، راوی روڈ میں اکرم سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل ، نصیر آبادمیں عنصر سے 3 لاکھ 10 ہزار اورغازی آباد میں جاوید سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، رائیونڈ سرکل میں 10 گھنٹوں میں ڈکیتی کی 3 بڑی وارداتیں ہوئیں۔ پہلی واردات میں دکاندار سے ہزاروں کی نقدی ، اسی طرح ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل جبکہ موبائل شاپ سے 20 موبائل اور 8لاکھ نقدی لوٹ لی گئی ۔دریں اثنا نصیر آباد، غالب مارکیٹ، غازی آباد، ڈیفنس، مانگا منڈی سے کاریں جبکہ اچھرہ، نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈا اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ادھر اسلام پورہ کے علاقہ میں شہری وقاربینک سے 2لاکھ نکلواکرگھرجارہاتھاکہ ڈاکوؤں نے روک کرمزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، وقارکوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر کوٹ لکھپت کے علا قہ میں پولیس نے ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے ملزمان شارون اور بنیامین کو تعاقب کے بعد چوٹی پھاٹکی سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان چوری، ڈکیتی سمیت 30 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ، ان سے 5 موٹر سائیکلیں، نقدی و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔