فواد چودھری کو سہولیات، وکلا و فیملی سے ملاقات کی اجازت

فواد چودھری کو سہولیات، وکلا و فیملی سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر بطور سابق وزیر جیل مینوئل کے تحت جیل میں سہولیات کی فراہمی اور وکلاء و فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی اور طبی سہولیات فراہمکرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار وکیل سے کہا تفصیلی آرڈر بھی کردینگے۔

عدالت نے کہا فواد چودھری سابق وزیر ہیں، اس کی کیا سہولیات ہیں۔ جیل حکام نے بتایا دونوں سائیڈ درخواست دے دی، چیف کمشنر اور پنجاب حکومت کو درخواست بھیج دی۔ فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا بچوں سے بات قانون میں لکھا ہے ، قانون کے مطابق عملدرآمد کرا دیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے جیل حکام کو ہدایت کی قانون کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں، وکلاء کو ملاقات کی اجازت دیں، فیصل چودھری نے کہا صرف جمعہ کو ملاقات کی اجازت ہے ، عدالت نے کہا ان کو ملاقات کا کوئی اور دن دے دیں، میں آرڈر کردیتا ہوں۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا دو دن سائفر کیس چلتا ہے ، پرویز الٰہی بھی ہمارے پاس ہیں اس لیے جمعہ کا روز ملاقات کیلئے دیتے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا فواد چودھری نے کیا دھمکیاں دیں ؟ کس چیز کی ایف آئی آر ہے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا 502 کی ایف آئی آر ہے ۔ سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں