بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی کراچی آمدنگران وزیراعلیٰ سندھ و دیگر کا استقبال

بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا  کی کراچی آمدنگران  وزیراعلیٰ سندھ و دیگر کا استقبال

کراچی (سٹاف رپورٹر)داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین فیملی کے ہمراہ پیر کو کراچی اولڈ ٹرمینل پہنچے۔۔۔

جہاں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور بوہرہ برادری کے ممبران نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے ۔ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی آمد پر نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرو دیگر نے دل کی گہرائیوں سے ان کا خیر مقدم کیا ۔حکومت اور کمیونٹی ممبران کی دعوت پر داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین پیر کو سری لنکا سے کراچی پہنچے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں