شوہر کو بازیاب نہیں کراسکتے تو ہمیں بھی مار ڈالو،اہلیہ پیشرفت رپورٹ ہائیکورٹ طلب

شوہر کو بازیاب نہیں کراسکتے  تو ہمیں بھی مار ڈالو،اہلیہ  پیشرفت رپورٹ ہائیکورٹ طلب

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا شہری عادل کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر عادل کی اہلیہ نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 اگر میرے شوہر کو بازیاب نہیں کرسکتے تو ہمیں بھی مار دیں،کبھی جے آئی ٹی میں جاتے ہیں تو کبھی تھانے بلواتے ہیں اتنا کرایہ کہاں سے لائیں ،ہمارے گھر کے کمانے والے کو ہی اٹھا کر لے گئے ہیں تو اب کہاں سے اتنے اخراجات برداشت کریں ۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ منگوا کر پیش کردی گئی ہیں، شہری کی فی الحال کوئی معلومات نہیں ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں