انتخابی امیدواروں سے انٹرویوکیلئے ایک پیسہ وصول نہیں کیا،ایم کیوایم

کراچی(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق عام انتخابات 2024 کی تیاریوں میں زبردست تیزی آچکی ہے۔
پورے پاکستان میں ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ متحرک ہے ۔کراچی، حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھر ، نواب شاہ اور دیگر شہروں ، صوبوں میں امیدواروں کے انٹرویو جاری ہیں ۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ جو امیدوارانٹرویودے رہے ہیں ان سے کسی بھی مد میں ایک پیسہ وصول نہیں کیا گیا ۔