پاکستانی انٹرنیشنل بانڈز کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستانی انٹرنیشنل بانڈز کی قیمت  ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور( این این آئی) بین الاقوامی مالی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی قیمت 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی حمایت کے بارے میں پرامید ہونے کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا دبا ؤبرقرار ہے تاہم حکومت کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی بانڈز مئی کے بعد سے اپنی سطح سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے  مطابق 2036 کے ڈالر ڈینو میٹڈ بانڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جو 2.4 سینٹ اضافے سے 57.76 سینٹ پر پہنچ گیا، 2025 میچورٹی کی قیمت میں 2 سینٹ کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 82.37 سینٹ ہوگئی جو مئی 2022 کے بعد اس کی مضبوط ترین سطح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں