آپ کو نوکری پر رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا بحال کردیا پھر بھی خوش نہیں:چیف جسٹس

  آپ کو نوکری پر رکھنا ہی نہیں  چاہیے تھا بحال کردیا پھر بھی  خوش نہیں:چیف جسٹس

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان نے ایک درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو نوکری پر رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا، بحال کر دیا پھر بھی خوش نہیں۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے عبدالرشید کی فیسکو، واپڈا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے خود دلائل دیئے اور کہا عدالت اور محکمے نے مجھے بے گناہ قراردیا ، میرا حق مارا گیا، 10سال کی تنخواہ نہیں دی گئی۔ عدالتوں کے دھکے کھا رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہمیں صفحہ بتائیں کہاں سے پڑھیں۔ چیف جسٹس نے کہا دھکے نہ کھائیں، گھر بیٹھیں اور اللہ اللہ کریں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں