پولیس کے 6ایس پیز ، 14جیل افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے 6 ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دئیے جبکہ پنجاب کی جیلوں کے 14 افسروں کو ترقیاں دیکر پوسٹنگ دیدی گئی ،نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ارتضیٰ کمیل کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن ڈویژن،ارسلان زاہد کو ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان،احمد زنیر چیمہ کو ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن اورمستنصر عطاباجوہ کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور تعینات کر دیا،علاوہ ازیں ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کو سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دوسری طرف محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے رضا اللہ خان کو اے آئی جی انڈسٹری ، آئی جی جیل خانہ جات آفس،محمد انصرکو اے آئی جی ایس اینڈ ڈی آئی جی جیل خانہ جات آفس،میاں قدیر عالم کو اے آئی جی جوڈیشل آئی جی جیل خانہ جات آفس اوراصغر علی کو اسسٹنٹ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کر دیاہے ۔علاوہ ازیں اسد اللہ وڑائچ کو 19ویں گریڈ میں ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راو لپنڈی،امتیاز احمد کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولپور،احمد نوید کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن میانوالی ،شہرام توقیر کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان،ساجد بیگ کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال،ثاقب نذیر کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی،جام آصف اقبال کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ ،اعجاز اصغر کو ترقی دیکر کر سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور،عبدالغفار انجم کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباداور محمد زبیر کو بھی 19 ویں گریڈ میں ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے ۔