غیر ملکیوں کی بیدخلی، پٹیشن اوپن سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت

غیر ملکیوں کی بیدخلی، پٹیشن اوپن  سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف دائر پٹیشن پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔

جسٹس یحیی آفریدی نے  پٹیشن پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل منظور کرکے معاملہ کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ پیر کو جسٹس یحیی آفریدی نے فرحت اللہ بابر اور دیگر کی دائر ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔ واضح رہے افغان اور غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف فرحت اللہ بابر اور دیگر نے آئین کے آرٹیکل184/3کے تحت درخواست دائر کی لیکن رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں