وزیراعظم نے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کیلئے مرتضیٰ سولنگی کو نامزد کر دیا

 وزیراعظم نے سینیٹ میں پارلیمانی  کارروائی کیلئے مرتضیٰ سولنگی کو نامزد کر دیا

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم نے مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور دفاتر جن کے قلمدان وزیراعظم کے پاس بحیثیت انچارج وزیر ہیں، کے حوالے سے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کو نامزد کر دیا۔

 وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ سولنگی کو پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس، کابینہ سیکرٹریٹ، نیشنل سکیورٹی ڈویژن، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن، ریاستی و سرحدی ریجنز ڈویژن کے لئے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ ان وزارتوں، ڈویژنوں اور دفاتر کے قلمدان بحیثیت انچارج وزیر وزیراعظم کے پاس ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں