سابق ایم این اے تحریک انصاف امجد خان نے گرفتار ی دیدی

 سابق ایم این اے تحریک انصاف امجد خان نے گرفتار ی دیدی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت کے جج ندیم طاہر سید کے روبرو پیش ہو کر سرنڈر کر دیا۔۔۔

 امجد خان کے ہمراہ ان کے وکلا بھی تھے جس پر عدالت نے امجد خان کو میانوالی سے دیگر مقدمات کی پیروی کیلئے آئے ہوئے پولیس افسروں کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ امجد خان کو ان کے متعلقہ مقدمات کے تفتیشی افسر کے سپرد کیا جائے ،ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے کے خلاف پی اے ایف بیس میانوالی واقعہ سمیت گھیراؤ جلاؤ، توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے 9مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں امجد خان کی گرفتاری پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھی ،امجد خان کا تعلق اڈیالہ جیل میں بند سربراہ پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں میں بتایا جاتا ہے ۔پولیس نے بتایاکہ امجد نیازی کو آج منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی بی بی اے ، کینسل ہونے پر گرفتار کرلیا ملک شاہ محمد خان پر اینٹی کرپشن سمیت مختلف واقعات میں 9 مئی واقعات میں مقدمات درج تھے ۔ اے ٹی سی عدالت بنوں سے ملک شاہ محمد کی قبل از گرفتاری ضمانت کینسل ہونے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ، پولیس نے شاہ محمد خان کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں