شاہیرہ شاہد دوبارہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر،نامہ نگار)وفاقی حکومت نے انفارمیشن سروس گروپ کی گریڈ 22 کی افسر شاہیرہ شاہد کو دوبارہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈویژن تعینات کر دیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری و انچارج وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ظہور احمد کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں احکامات جاری کردیئے ۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعینات 7 اسسٹنٹ کمشنرز کو اسلام آباد انتظامیہ میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے گریڈ17 کے افسر انیق انور ، کامران صغیر ،فرحان احمد ،محمد دائود سلیمی ، عزیر علی خان اور فروا بتول شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تعینات گریڈ18 کے پولیس سروس کے افسر سید عنایت علی شاہ کو بھی وزار ت داخلہ کے ماتحت اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات کیا گیاہے ۔ پولیس سروس کے افسر محمد خرم اشرف کو گریڈ18میں ترقی دے کر فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات کیا گیاہے ۔