فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس، ریکارڈ طلب

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس، ریکارڈ طلب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت ہوا۔۔۔

کمیشن کے رکن ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی اجلاس میں موجود تھے تاہم تیسرے رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیض آباد دھرنے کی وجوہات سمیت اس سے متعلقہ دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہوئی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ،انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا بھی فیصلہ کیا، انکوائری کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی افسران کو بلانے کا فیصلہ ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں