’’چوٹی کے صنعتکار قومی انڈسٹریل پالیسی ترتیب دے رہے ‘‘

’’چوٹی کے صنعتکار قومی انڈسٹریل پالیسی ترتیب دے رہے ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ’’کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے آہستہ آہستہ ملکی معیشت میں استحکام کے اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔۔۔

اس کے ساتھ ہی ہم دیکھ رہے ہیں غیر ملکیوں کی انویسٹمنٹ، مقامی صنعتوں کی ترقی،خون چوس قومی اداروں کی نجکاری کی روشن صبح طلوع ہونے کے قریب ہے ،نگران حکومت میں معیشت بحالی پر پوری ریاست کی مثالی سہولت کاری کا جوش وجذبہ سامنے آرہا ہے ، پاک فوج کی زیر نگرانی معیشت بحالی ،صنعتی کاروباری ترقی کا سفر جاری رہے گا،ملک کے چوٹی کے صنعتکار قومی انڈسٹریل پالیسی ترتیب دے رہے ہیں،آئندہ منتخب حکومت ایس آئی ایف سی کا تسلسل جاری رکھے گی۔نگران وفاقی وزیرِ تجارت گوہراعجاز نے کہا ہمارے ملک میں بڑے وسائل اورمواقع ہیں جو شایدہی دنیا کے کسی اور ملک میں ہوں، میں وزارت سے متعلق جیسے جیسے چیزوں کو دیکھ رہا ہوں، اگر پوری دنیا سے لوگ پاکستان میں انویسٹ کرنا چاہ رہے ہوں،یو اے ای،سعودیہ،قطر ،ابھی ہم جس جس ملک میں جارہے ہیں،تو وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں موقع ملے کہ ہم انڈسٹری لگائیں،کہتے ہیں کہ سپیشل اکنامک زون بنا دیں، ہم خود اس زون کو بھر دیں گے ،ہم صنعتیں بنا دیں گے اور بجلی کے کارخانے لگا دیں گے ،وہ کہتے ہیں آپ صرف اس سسٹم اورپالیسی کو آسان کردو تاکہ ہم کام کرسکیں،ہمارے ملک میں بڑ ے بڑے سرمایہ کار ہیں،اسی کو سامنے رکھتے ہوئے ایس آئی ایف سی میں زیر بحث لایا گیا،انڈسٹری پالیسی ایسی بنائی جائے جو ملکی تقدیر کو بدل دے ،اسی مینڈیٹ کو سامنے رکھتے ہوئے تیرہ گروپوں کو چنا ہے ،ان کو اس لئے چنا ہے کہ انہوں نے پاکستا ن میں کام کیا ہے ،ہمیں اپنے لوگوں کا ہاتھ پکڑ کر ٹیبل پر بٹھا نا پڑے گا،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کی صنعتیں چلائی ہیں،دوسرے ممالک کے لوگ اگر پاکستان میں کام کر سکتے ہیں تو ہمارے لوگ کیوں نہیں کرنا چاہ رہے ؟، یہ ہے وہ سوچ جو ہم نے تیرا بڑے گروپوں کو چنا ہے ،اس کے علاوہ بھی گروپ ہیں جو کونسل میں شامل نہیں کرسکا،ان سب کواگلے ہفتے سے بلائیں گے ،پاکستان کو آگے جانا ہے اس بات کا فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے ،موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے گوہراعجاز نے کہاہے کہ ہم اگست میں آّئے جولائی سے اکتوبر تک 1.1ارب ڈالرکے ان فلو ہمارے پاس ایکسٹرا آئے ،آج سٹاک مارکیٹ بڑھ رہی ہے ،60 ہزار کے قریب آگئی ہے ،ڈالر کی سمگلنگ رک چکی ہے ، آج ڈیمانڈ نہیں ہے ، اب معیشت بہتر ہو رہی ہے ،انٹر بینک کے اندر کوئی شارٹیج نہیں ہے ،ہماری کوشش ہے سب کو ٹیکس نیٹ میں لے آئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں