الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت، انتخابی رولز میں ترامیم پر اتفاق

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت، انتخابی رولز میں ترامیم پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی، دنیا نیوز،وقائع نگار) الیکشن رولز میں ترامیم سے متعلق الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس، سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن رولز میں بعض ترامیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن رولز میں ترمیم سے متعلق سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے متعدد رولز میں ترمیم کی حمایت کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن رولز میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مشاورتی اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہوا۔، اجلاس میں ممبران، سیکرٹری، لاء ونگ اور الیکشن ونگز کے حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں شیخ رشید، اعظم نذیر تارڑ، قمرزمان کائرہ و دیگر شریک ہوئے ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن رولز میں ترمیم سے متعلق سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے متعدد رولز میں ترمیم کی حمایت کر دی گئی ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن رولز میں بعض ترامیم پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن رولز میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ سابق وزیر قانون اعظم نذیر نے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اعظم نذیر نے کہا ہے کہ الیکشن رولز میں ترمیم کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا،دد رولز پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق بھی ہوا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے تخمینہ لگا لیا ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے خرید لئے گئے ہیں جن کی چھپائی کا عمل الیکشن شیڈو ل میں امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہو جانے کے بعد کئے جائیں گے ۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ، عام انتخابات کے لئے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے ، سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لئے 25 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹل فاؤنڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشنز کے اندر اور باہر فوج کی نفری تعینات کرنے کا بھی امکان ہے ، پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سکیورٹی میں کرنے کا بھی فیصلہ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں