اٹھارہویں ترامیم میں تبدیلیوں کی خبر غلط ، مریم اورنگ زیب

اٹھارہویں ترامیم میں تبدیلیوں کی خبر غلط ، مریم اورنگ زیب

لاہور(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اٹھارہویں آئینی ترامیم میں تبدیلیوں کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 پارٹی کی منشور کمیٹی کی سیکرٹری کے طورپر اس خبر کی تردید کرتی ہوں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں لائی گئی یہ خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔ پیر کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ وفاق اور تمام اکائیوں کے وسائل بڑھانے کی پالیسی اپنائی ہے ، مستقبل میں بھی ہم وفاق سمیت تمام اکائیوں کے وسائل مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،وفاق اور اکائیوں کے درمیان آئین کے مطابق وسائل کی منصفانہ تقسیم مضبوط پاکستان کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو جمہوریت کی بنیاد سمجھتے ہیں، اس نظام کو لاگو اور فعال بنا کر جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں