سموگ برقرار، لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور دوسرے نمبر پر

لاہور(صباح نیوز)سموگ کا روگ برقرار ہے، فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔
شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 395ریکارڈکیا گیا۔شہر قائد میں بھی فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، سموگ کے باعث کراچی دنیا کا تیسر آلودہ ترین شہر بن گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے ۔