اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے
اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اسرائیل کی پوری آبادی بمشکل کراچی کے دو محلوں کی آبادی کے برابر ہے ، آبادی کے اعتبار سے آپ کے بائیکاٹ میں ایک طاقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے فخر کے ساتھ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اوردنیا کو تبدیل کرنے والی اپنی طاقت کو پہچانیں۔