اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم کی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی
پشاور (اے پی پی)اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ زوالوجی کے طالبعلم نے مبینہ طور پر ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔
کالج انتظامیہ کے مطابق مبشر علی کی نشہ آور چیز کھانے پر طبیعت بگڑ گئی، طبیعت بگڑنے پر طالب علم کو ہسپتال پہنچایا گیا، معدے کی صفائی کر کے مبشر کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم ہسپتال میں دوران علاج طالب علم مبشر جانبر نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ مبشر علی بی ایس زوالوجی فرسٹ سمسٹر کا طالب علم تھا اورحالیہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شریک ہوا تھا ۔کالج انتظامیہ نے بتایا کہ مسلسل تیسری بار ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر طالبعلم نے خودکشی کر لی۔