نواز شریف’’ووٹ کو عزت دو‘‘ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ،پی پی

نواز شریف’’ووٹ کو عزت دو‘‘ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ،پی پی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹا،وہ اب دوبارہ ایک نیا لاڈ لا بننے کیلئے سر توڑ کوشش کررہی ہے ۔

میاں نواز شریف’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ ایو ن فیلڈ میں چھوڑ کر واپس آئے ہیں،ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر دوبارہ کوئی لاڈ لا مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہونگے ، سلیکٹ ہونے اور لاڈ لا بننے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہونگے ،ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے گا۔ سید سبط الحیدر بخاری، ملائکہ رضااور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فروری 2024کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، آصفہ بھٹو زرداری الیکشن کی مہم چلائیں گی۔ دسمبر سے بلاول بھٹو پھر خیبرپختونخوا جائیں گے ،اس کے پنجاب کا رخ کریں گے ، الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے ،جو لوگ اپنے 16 مہینے کی حکومت کو نہیں مانتے وہ کہتے ہیں ہم 120 سیٹیں جیتیں گے ۔ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے ، ملک میں 30 نومبر سے کوئٹہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں