بنوں خود کش حملہ:افغان نمائندہ وزارت خارجہ طلب،گل بہادر کو حوالے کرنیکا مطالبہ

بنوں خود کش حملہ:افغان نمائندہ وزارت خارجہ طلب،گل بہادر کو حوالے کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (وقائع نگار)ضلع بنوں میں 26 نومبر کو ایک افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے پر اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نمائندے کی وزارت خارجہ میں طلبی ، خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

 پاکستان کی جانب سے بنوں حملے کے مرتکب افراد، ملوث افراد کے خلاف مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیاہے ،وزارت خارجہ کے ذرائع کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نمائندے کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے 26 نومبر کو ضلع بنوں میں ایک افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی گئی،سفارتی ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ، وزارت خارجہ حکام کی جانب سے افغان نمائندے سے مطالبہ کیا گیاہے کہ بنوں حملے کے مرتکب افراد، ملوث افراد کے خلاف مکمل تحقیقات اور کارروائی کرے ۔ تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائے ۔ حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا جائے ۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو روکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں