ڈیزل 7،مٹی کا تیل 3.82روپے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار

ڈیزل 7،مٹی کا تیل 3.82روپے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار

لاہور (خبرنگارخصوصی،دنیا نیوز)وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک پٹرول کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے ، مٹی کے تیل کی 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسہ فی لٹر کمی کی گئی ۔قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 296.71روپے سے کم ہوکر 289 روپے 71 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 204.98روپے سے کم ہوکر 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 180.45روپے سے کم ہوکر 175 روپے 93 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں