مہنگی گیس،تاجر سراپا احتجاج 4دسمبرکوصنعتیں بند کرنیکا اعلان

مہنگی گیس،تاجر سراپا احتجاج  4دسمبرکوصنعتیں بند کرنیکا اعلان

کراچی (بزنس ڈیسک)کرا چی کے صنعتکاروں نے گیس ٹیرف میں بے پناہ اضافے کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے 4دسمبر (پیر )کو تمام صنعتیں بند کرنے کا اعلان کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کا طے کردہ گیس نرخ 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا جائے۔

 بصورت دیگر صنعتکار برادری احتجاج جاری رکھے گی۔ سائٹ ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس میں صنعتوں کی بندش کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔پریس کانفرنس میں صدر سائٹ ایسوسی ایشن کامران عربی، چیف کوآرڈیینٹر سلیم پاریکھ، بزنس مین گروپ کے وائس چیئرمین جاوید بلوانی، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر سلیمان چاؤلہ، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی الطاف اے غفار، صدر نکاٹی فیصل معیز ، کاٹی سے احتشام الدین، لانڈھی ایسوسی ایشن سے زین بشیر، سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن کے صدر شاہین سروانہ، ایف بی ایریا ایسوسی ایشن کے صدر رضا حسین اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے صدور نے شرکت کی۔جاوید بلوانی نے بتایا سندھ اور بلوچستان کی تمام ٹریڈ باڈیز گیس نرخوں میں بے تحاشا اضافے پر انتہائی پریشان ہیں جس سے صنعتوں کا پہیہ چلنا ناممکن ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں