قتل کے مقدمات میں مطلوب مزید 2 اشتہاری دبئی سے گرفتار

قتل کے مقدمات میں مطلوب  مزید 2  اشتہاری دبئی سے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ،اے پی پی)پنجاب پولیس ، قتل کے مقدمات میں مطلوب مزید 2 خطرناک اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے وطن واپس لے آئی۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم نے فیصل آباد پولیس کو 2018 کے ایک مقدمہ قتل میں مطلوب اویس نصیراور ملتان پولیس کو مطلوب محمد ارشد کے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرائے اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا ، دونوں کو دبئی سے حراست میں لے لیاگیا۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 141 ہو گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں