احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار ،پارٹی نوٹس لیتی تو برطرف کرتی:دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار ،پارٹی  نوٹس لیتی تو برطرف کرتی:دانیال عزیز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے اپنی ہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ایک بیان میں دانیال عزیز نے کہا احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں کے بارے میں خودکو عقل کُل سمجھتے ہیں، احسن اقبال کو مقامی حکومتوں سے متعلق تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے کہ وہ جب (گزشتہ دور حکومت میں)پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پاسکے ، اس نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر مکمل ناکام ہوگئی تھی، ہماری پارٹی مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے ہماری پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا جو احسن اقبال کی مکمل نا اہلی اور ناکامی تھی، پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر یقیناً احسن اقبال کو برطرف کر دیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سرپر ہیں اور پارٹی مہنگائی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام ہرحال میں لیں گے ، اب وہ ووٹ کو جاری مہنگائی سے جوڑ رہے ہیں جس کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں