سموگ :پنجاب میں پابندیاں ختم ،اگلے ہفتے دوبارہ جائزہ لیا جائیگا:عامر میر

سموگ :پنجاب میں پابندیاں ختم ،اگلے  ہفتے دوبارہ جائزہ لیا جائیگا:عامر میر

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )سموگ کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے سموگ کے حوالے سے وقتی طورپرپابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مارکیٹیں،بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری ادارے آج اور کل معمول کے مطابق کھلیں گے ۔ تعلیمی ادارے بھی آج حسب معمول تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ سرکاری و نجی سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات 18دسمبرسے شروع ہوں گی۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاکہ اگلے ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اورسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں