پشاور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر 2 رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، چیف الیکشن کمشنر وضاحت کریں کہ کیوں ایک پارٹی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں۔پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے پر نگران سیٹ اپ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا؟ اگر پی ٹی آئی انتخابی ضابطۂ اخلاق فالو کر رہی تو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے ؟ چیف سیکرٹری بتائیں ایس او پیز بنائے گئے ہیں توکیا پی ٹی آئی کیلئے ہیں؟ تمام فریقین 7 دسمبر کی سماعت کیلئے پیش ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں