یہاں انصاف نہ ملا تو ڈونلڈ لیو پرامریکا کیس کرینگے :علیمہ

 یہاں انصاف نہ ملا تو ڈونلڈ لیو  پرامریکا کیس کرینگے :علیمہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر جو دفعات لگیں ا س میں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

یہ انٹرنیشنل کیس ہے ،ڈونلڈ لیو کا نام لینے سے کیس انٹرنیشنل بن جاتا ہے ،ڈونلڈ لیو نے سائفر جنرل(ر)باجوہ کو چھپا کر  بھیجا تھا،وہ وزیر اعظم کے پاس آگیا،آج یہ ثابت ہو جائے ڈونلڈ لیو نے سازش کی تھی تو وہ نوکری سے فارغ ہو جائے گا ،سارے اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں،اگر یہاں انصاف نہیں ملتا تو ڈونلڈ لیو پر امریکا میں کیس کریں گے ، جنرل (ر)باجوہ کدھر ہیں ،آئیں اور جواب دیں ،نواز شریف کے مقدمات ایک دن میں سیٹل ہو گئے ،مفرورنواز شریف کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ مل رہی ہے ،ہمارے دو قیدی آئیسولیشن میں رکھے گئے ،ہمیں عدالت سے انصاف نہ ملا تو امریکہ جائیں گے ڈونلڈ لیو پر کیس کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں