سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 15  دہشتگرد گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

لاہور، پشاور،مردان (نیوز ایجنسیاں)سی ٹی ڈی پنجاب اور خیبر پختونخوا نے مختلف شہروں میں آئی بی اوز آپریشنز کے دوران 15 دہشتگرد گرفتار کر لیے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کارروائی لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ٹی ٹی سنگھ، گجرات ، ساہیوال میں کی گئی، بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ ، 4 ای ڈی بم ،5 ڈیٹونیٹر، 15 حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل ، نقدی برآمد کر لی گئی۔ لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار ،دہشتگردوں کی شناخت صفین، انصار، وحید، سعد وغیرہ کے ناموں سے ہوئی۔ ادھر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے دہشتگرد سلیمان کو مردان میں گرفتار کیا ، جس کی نشاندہی پر پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود برآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں