سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایک بار پھر زیر حراست

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  ایک بار پھر زیر حراست

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا۔ گزشتہ روز مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں