گلگت:فائرنگ سے بس کو حادثہ ، 10جاں بحق

گلگت:فائرنگ سے بس کو حادثہ ، 10جاں بحق

گلگت(دنیا نیوز )گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم سے گزرنے والی مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیوحکام کے مطابق چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ، بس ضلع غذر کے مسافروں کو راولپنڈی لے جارہی تھی ۔ بس پر فائرنگ دہشتگردی کا واقعہ ہے یا دشمنی؟ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔وزیر داخلہ گلگت شمس لون نے کہا بس پر فائرنگ دہشتگردی کا واقعہ ہے ،بھارت کا ہاتھ خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا،حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ، گلگت شہر سمیت تمام اضلاع کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ، ڈی سی دیامر نے کہا بس پر فائرنگ گزشتہ شام ساڑھے 6 بجے کی گئی،فائرنگ کے بعد بس سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، ڈپٹی کمشنر چلاس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فوج کے دو جوان عبدالرؤف اور حوالدار نصیر بھی شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں