سپریم کورٹ:چار روز میں 600سے زائد کیسز نمٹائے گئے

سپریم کورٹ:چار روز میں  600سے زائد کیسز نمٹائے گئے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ میں ایک ہفتے کے دوران 600 سے زائد کیسز نمٹائے گئے۔

 جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے بطورچیف جسٹس حلف اٹھانے کے بعد مقدمات نمٹانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔سپریم کورٹ نے 4 روز میں 600 سے زائد کیسز نمٹائے ۔27 نومبر سے یکم دسمبر تک 624 کیسز نمٹائے گئے جبکہ27 نومبر سے گزشتہ روز تک364 نئے کیسز دائر ہوئے ۔ چیف جسٹس مقدمات کوجلد نمٹانے کے اپنے وعدے کو نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں