نگران وزیرِ اعظم کا نوٹس ، سلمان بٹ کرکٹ بورڈ سے فارغ

نگران وزیرِ اعظم کا نوٹس ، سلمان بٹ کرکٹ بورڈ سے فارغ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ انوار الحق کاکڑ نے متنازعہ کھلاڑی سلمان بٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوری طور پرمتنازعہ تعیناتی کو منسوخ کردیا  گیا،نگران وزیراعظم نے غیر متنازعہ اور اچھی شہرت رکھنے والے سلیکٹرز کو شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کرکٹ جیسے مقبول اور پاکستانیوں کے پسندیدہ کھیل کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی کو بھی غیر متنازعہ ہونا چاہئے ،غیر متنازعہ اور میرٹ پر تعینات سلیکٹرز ہی پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کر سکتے ہیں،پاکستان کرکٹ کو اسکے شاندار ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سے کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے تمام تقرریاں خالص میرٹ پر کریں گے ۔دوسری جانب چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی کا دباؤ نہیں سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کررہا ہوں،میری سلمان بٹ سے اس متعلق بات ہوچکی ہے ،اب وہ پی سی بی کے کسی پینل کا حصہ نہیں ہیں، سلمان بٹ نے جو کیا ان کی سزا ان کو مل چکی ہے ،بطور چیف سلیکٹر میرا فیصلہ ہے کہ میرے ساتھ کام کون کرے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں