چنگ چی رکشے پر پابندی کا فیصلہ،30روز مہلت

 چنگ چی رکشے پر پابندی کا فیصلہ،30روز مہلت

لاہور (سٹاف رپورٹرسے )چنگ چی رکشے کو 30رو ز بعد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیر منظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بند کیا جائے گا، چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہو گی، چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینو فیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں چنگ چی موٹر سائیکل رکشے نہیں چلیں گے ، رکشوں کو تیس دن کا الٹی میٹم دے دیا گیا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایکشن پلان بنا لیا، شہر میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کو تیس دن کی وارننگ دی گئی، تیس دن بعد رکشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں