پہلے کہا 9 مئی کے حملے میرے کارکنوں نے کئے، اب کہتے ہیں نوازشریف نے کرائے، مریم

پہلے کہا 9 مئی کے حملے میرے  کارکنوں نے کئے، اب کہتے ہیں نوازشریف نے کرائے، مریم

اسلام آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے پہلے کہا 9 مئی کے حملے میرے کارکنوں نے کئے، اب کہتا ہے نوازشریف نے کرائے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا پہلے کہتا تھا 9مئی کے حملے میں نے نہیں میرے کارکنوں نے کئے تھے ۔ آج کہتا ہے 9مئی نواز شریف نے کرایا تھا یعنی 9مئی کو تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکن نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے، واہ جی واہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں