جوڈیشل کمیشن: رولز میں ترامیم کیلئے جسٹس منصور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل: جسٹس عقیل عباسی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن: رولز میں ترامیم کیلئے جسٹس منصور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل: جسٹس عقیل عباسی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں رولز میں ترامیم کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔۔۔

 جبکہ جسٹس عقیل عباسی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوا، جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی کے سربراہ تعینات کر دئیے گئے، کمیٹی میں ہر ہائیکورٹ کا ایک جج شامل ہوگا، کمیٹی میں تمام صوبائی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا، کمیٹی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی نامزدگیوں و دیگر معاملات پر رپورٹ پیش کرے گی، جوڈیشل کمیشن نے کمیٹی کو 15 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔دریں اثنا جوڈیشل کمیشن میں قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کو مستقل چیف جسٹس مقرر کر نے پر غور ہوا،جوڈیشل کمیشن نے اتفاق رائے سے جسٹس عقیل احمد عباسی کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی،دریں اثناسپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک کو دو سال کیلئے جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں