پی آئی اے کے جکارتہ میں پھنسے 2طیاروں میں سے1 اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کے جکارتہ میں پھنسے  2طیاروں میں سے1 اسلام آباد پہنچ گیا

لاہور(نیوز رپورٹر)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پھنسے پی آئی اے کے دو ایئربس 320 میں سے ایک طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

ایئربس 320 جکارتہ سے براستہ بنکاک وطن واپس پہنچا، پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو 2کروڑ 60لاکھ ڈالر ادا کرکے طیارے اپنے بیڑے کیلئے حاصل کئے ، ان طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے میں ایئربس ساختہ طیاروں کی کل تعداد 16 ہوجائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوسرا طیارہ چند روز میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔یاد رہے یہ دونوں طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازع کے سبب ستمبر 2021 سے جکارتہ میں کھڑے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں