بلاول کی سربراہی میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس امیدواروں کے انتخاب پر غور

 بلاول کی سربراہی میں سندھ  پارلیمانی بورڈ کا اجلاس  امیدواروں کے انتخاب پر غور

کراچی (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی اجلاس میں موجود تھیں۔پیپلزپارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کے انتخاب کا معاملہ زیرغور آیا۔اجلاس میں نثارکھوڑو، وقارمہدی، عاجزدھامراہ، پیپلز پارٹی سندھ شعبہ خواتین کی صدر شگفتہ جمانی، سید قائم علی شاہ، سید مراد علی شاہ، نوید قمر، مکیش کمار چاولہ اور نعمان شیخ بھی شریک ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں