ایسا نہ ہوووٹ ڈالنے جائیں اور لاش آئے :گورنر پختونخوا

ایسا نہ ہوووٹ ڈالنے جائیں  اور لاش آئے :گورنر پختونخوا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا الیکشن کرانے کیلئے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، الیکشن کمیشن اور اداروں سمیت سب کو مل بیٹھ کر جو رپورٹس ان کے پاس موجود ہوں ان کے سدباب کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ خدانخواستہ کوئی جائے ووٹ ڈالنے کیلئے اور اللہ نہ کرے کہ اس کی لاش آئے ۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ان کی پوری باڈی، وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم سمیت تمام اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ اس چیز کو روکیں اور الیکشن کیلئے ایک پرامن فضا اور سازگار ماحول پیدا کریں۔میں ایک صوبے کا ذمہ دار آئینی سربراہ ہونے کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں کہ یہ دلیل ہمارے لیے قابل قبول نہیں کہ 2008 میں لوگ مرے ہیں، 2013 میں مرے ہیں اور 2018 میں لوگ مرے ہیں تو خیر ہے مرتے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ ابھی دو مہینے ہیں ، ہمیں اس کیلئے صحیح منصوبہ بندی کرنی چاہیے ، پُرامن ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں