ڈی آئی خان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان :سکیورٹی فورسز  کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر )ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں آپریشن کیا،آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ کے دوران ایک دہشت گرد حبیب الرحمن ہلاک ہو گیا،ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ علاقہ میں دیگردہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں