بغیر لائسنس پالتو جانوروں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنیکاحکم

بغیر لائسنس پالتو جانوروں کا کاروبار  کرنیوالی دکانیں سیل کرنیکاحکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عنیزہ آصف کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلتی ہے ۔کیمپ جیل سمیت علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ٹولنٹن مارکیٹ میں پالتو جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کیا جارہا ہے ،دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی کی جائے اور بغیر لائسنس پالتو جانوروں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں