شاہ محمود پی ٹی آئی کے بلامقابلہ وائس چیئرمین، پرویز الٰہی صدر مقرر

 شاہ محمود پی ٹی آئی کے بلامقابلہ  وائس چیئرمین، پرویز الٰہی صدر مقرر

اسلام آباد ، لاہور، پشاور(سیاسی رپورٹرسے ، نیوز ایجنسیاں )تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کے بعدشاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے بلامقابلہ وائس چیئرمین ، چودھری پرویز الٰہی کی بطور مرکزی صدر تقرری کر دی گئی ۔

چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان بھی کر دیا گیا،پی ٹی آئی کے جاری اعلامیہ کے مطابق علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر کر د ئیے گئے ، تیمورسلیم خان سینئر نائب صدر، محمد ظاہر شاہ وائس پریذیڈنٹ، انور تاج بھی وائس پریذیڈنٹ مقرر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری مقرر کر د ئیے گئے ،جاری اعلامیہ کے مطابق شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد اقبال خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل الہیٰ، افتخار علی مشوانی، تیمور سلیم، محمد ادریس، محمد وارف، ساجد نواز، ارباب جہانداد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طارق سعید، یوسف خان اور عائشہ خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر د ئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں